خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، ہماری سفارتی کامیابی پر دہلی میں ماتم ہورہا ہے، اسحٰق ڈار

Posted by & filed under اہم خبریں.

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہورہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔

جس طرح بھارت ہارا ہے اسی طرح بلوچستان میں اسکی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی، عطا تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔

امریکا کا ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت دینے پر غور

Posted by & filed under اہم خبریں.

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی  جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ  امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں ایک تفصیلی معاہدے پر بھی کام کررہی ہیں تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔

فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر نہیں بھولے گا، وزیراعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔

او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کو پاک بھارت جنگ اور اس کے بعد جاری صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کی گئی اس ملاقات میں او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا۔

جارحانہ بھارتی پالیسیوں سے دنیا غیر محفوظ ہوگئی، امن کا واحد راستہ بات چیت ہے، بلاول

Posted by & filed under اہم خبریں.

نیویارک میں موجود بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی، اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔