طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چین کا مؤقف ہے ایران کے خلاف فوجی آپریشن فوری طور پربندکیا جائے، چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، تعمیری کردار میں سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی، امن کے لیے جدوجہد اور جنگ روکنا شامل ہے، چین کو جنگ کے پڑوسی ممالک تک پھیلنے پر گہری تشویش ہے۔

قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن کی دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کو بہادر فورسز نے ناکام بنا دیا،وفاقی وزیرطارق فضل چودھری

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد : وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے شمالی بلوچستان کے حساس علاقوں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن عناصر کی جانب سے دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کی گئی، مگر پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔

آبنائے ہرمز بحران: ایشیائی ریفائنریز نے پیداوار کم کرنے پر غور شروع کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

آبنائے ہرمز بحران کے باعث ایشیائی ریفائنریز نے پیداوار کم کرنے پر غور شروع کردیا۔بلوم برگ کے مطابق ایشیائی آئل ریفائنریز 20 سے 30 فیصد تک پیداوار کم کرنے پر غور کررہی ہیں،آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً 80فیصد تک کم ہوگئی ہے، چین اور جاپان کی سرکاری و بڑی ریفائنریز سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے کئی حملے ناکام، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دشمن کے درجنوں کارندے ہلاک،ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید، 5 زخمی،عطاء تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری  آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں۔

مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا: اسحاق ڈار

Posted by & filed under اہم خبریں.

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کو پُرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی بات منوائی اور ہم امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ثالثی کے لیے تیار تھے۔

ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی ڈرون حملہ، تہران اور تل ابیب میں شدید بمباری جاری

Posted by & filed under اہم خبریں.

تہران / ریاض / تل ابیب: ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان ہوا۔