بیرونی سازش اور خط کی اصلیت کیا ہے اس حوالے سے اس وقت مختلف آراء سامنے آرہی ہیں ۔حکومت کا تو یہی مؤقف ہے کہ وزیراعظم کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے سازش بیرون ملک رچائی گئی ہے اور عدم اعتماد کی تحریک کا براہ راست تعلق بھی اسی بیرونی سازش سے ہے جس کا ذکر وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کے جلسے کے دوران ایک خط کو لہراتے ہوئے کیا تھا کہ یہ ثبوت ہمارے پاس موجود ہے کہ ہمیں خط بھیجا گیا ہے جس میں دھمکیاں ہیں۔ حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ بات کی جارہی ہے کہ آزادانہ خارجہ پالیسی سے بیرونی قوتیں خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپوزیشن خاص کر نواز شریف کے ساتھ ملکر یہ سازش تیار کی ہے کہ عمران خان کو فارغ کیاجائے۔ پہلے بھی اس کا ذکر ہوچکا ہے کہ خط کے اندر اصل حقیقت ہے کیا۔
کراچی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے ’’پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ برائے سال 2021ء‘‘ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 2021ء میں آزادی صحافت کی صورتحال کو گزشتہ 2 سالوں سے مزید ابتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں میڈیا کی آزادی، آزادی اظہار رائے، معلومات تک رسائی کے حقوق کو کسی نہ کسی ہتھکنڈے کے ذریعے دبانے کی کوششوں میںمزید اضافہ ہو گیا ہے۔سال 2021ء میں 5 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر 18 اور 19 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت باتوں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھایا جارہا ہے کوئٹہ شہر کی بہتری کے لئے 28بڑے جبکہ کئی چھوٹے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جنکی تکمیل سے شہری میں بہتری اور شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت صرف دعووں نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے کوئٹہ شہر میں زمینی سطح کر کئی منصوبے تعمیر کئے جارہے ہیں۔
لسبیلہ: حب کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم دو افراد جاں بحق خواتین و بچوں سمیت 9افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک کراچی منتقل۔ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کی صبح تربت سے کراچی جانے والی العباس مسافر کوچ حب کے قریب قومی شاہراہ پر ماربل سٹی کے قریب سامنے سے آنے والے پتھر سے لوڈ ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے