مشرق وسطیٰ میں جنگی حالات، وزیراعظم کی صدارت میں تنازع کے حل کیلئے اہم بیٹھک، خطے میں امن و استحکام کا عزم!

| وقتِ اشاعت :  


مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے تنازع کی شدت میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔



سوئی ٹاؤن کالونیوں میں گیس فراہمی منصوبوں آبادی کی مشکلات کم ہوں گی،وزیر اعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


سوئی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کے روز سوئی ٹاؤن میں گیس فراہمی کے اہم منصوبوں کا افتتاح کر دیا ان منصوبوں کے تحت توتا، پھونگ اور سوئی ٹاؤن کی دیگر کالونیوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے مقامی آبادی کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا



پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجی ہے ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


سوئی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو یہاں سوئی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ اہم سوئی رنگ روڈ کو باقاعدہ طور پر ٹریفک کے لیے کھولنے کا افتتاح کر دیا اس موقع پر قبائلی عمائدین، منتخب نمائندوں، سرکاری افسران اور متعلقہ حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔



میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں 3 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں مجموعی طور پر 3 ارب 21 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، غیر قانونی ادائیگیوں، سرکاری رقوم کی منتقلی اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر سرکاری فنڈز اور اثاثے نجی کمپنیوں کو منتقل کیے گئے



نیشنل پارٹی کو کوئٹہ کے عوام کا اعتماد حاصل، انتخابات میں عوام نے اپنی رائے پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دی، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ماہر قانون علی مجتبی بادینی ایڈوکیٹ کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی متوسط طبقے کی منظم اور فکری جماعت ہے جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔



بلوچستان پولیس انسدادِ اسمگلنگ، منشیات اور جرائم کے تدارک کے لئے بھی متحرک ہے، آئی جی پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس انسداد دہشت گردی امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاو ہ انسدادِ اسمگلنگ، منشیات اور جرائم کے تدارک کے لئے تما م قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمرا ہ متحرک ہے۔



شفیق مینگل کوسیاسی پناہ دینا افسوسناک، بلوچستان کے عوام ماضی کے تلخ تجربات کو فراموش نہیں کر سکتے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شفیق مینگل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے عناصر، جن پر ماضی میں بلوچ عوام کے خلاف تشدد اور سنگین الزامات ثابت ہوئے ہیں، انہیں سیاسی پناہ دینا نہ صرف افسوسناک بلکہ جمہوری اقدار کے منافی ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اصولی سیاست اور عوامی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،