بلوچستان کوجنگ کے ذریعے آزادی ملے گی نہ حقوق، تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کوجنگ کے ذریعے نہ آزادی ملے گی نہ حقوق ملیں گے ، بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ کے ذریعے آئینی جدوجہد کرنے سے ملیں گے تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے،ریاست اور حکومت مذاکرات کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں اگر دوسرا فریق مذاکرات نہیں کرنا چاہتا تو ہم اپنے عوام کی جان، مال، عزت ،آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر اسمارٹ انداز میں کاروائی کریں گے ۔



اختر مینگل نے لاپتہ افراد سے متعلق قرار داد کی کاپی مولانا فضل الرحمان کو پیش کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/اسلام آباد:بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔



حکومت بلوچستان کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں کاروبار کیلئے قرض دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس منگل کو یہاںوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد طیب لہڑی، سیکرٹری خزانہ بابر خان و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں لائیو اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کے لیے گریجویٹس کو چھوٹے قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا اس مقصد کیلئے ابتدائی طور پر دو ارب روپے مختص کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ غیر سرکاری ادارے اخوت کی معاونت سے قابل عمل بنایا جائے گا



کو ئٹہ کر اچی شا ہراہ کی تعمیر کیلئے مطلوبہ فنڈز بلا تاخیر جاری کئے جا ئیں ، عدالت عالیہ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان کے جج عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویڑنل بنچ نے N25کراچی،خضدار، کوئٹہ اور چمن روڈ کے مقدمہ کی سماعت کی جس میں ممبر پلاننگ ڈویڑن، این ایچ اے اسلام آباد عاصم امین، ممبر این ایچ اے بلوچستان بشارت حسین، جی ایم این ایچ اے ساؤتھ نور الحسن، جی ایم این ایچ اے ویسٹ اشرف شاہ بلوچ، نصیر احمد بنگلزئی ڈپٹی اٹارنی جنرل، نصرت بلوچ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور مدعی الہیٰ بخش مینگل ایڈوکیٹ حاضر تھے۔



ہمسایہ ممالک کیساتھ بر اہ راست تجا رت کیلئے راستے کھولنے کی ضر ورت ہے ، سیمینار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مجلس فکر و دانش (علمی و فکری مکالمہ) اور پاک ایران یوتھ فورم و خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ کے اشتراک سے ”صدر اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ پاکستان؛ پاک ایران تعلقات کے نئے دور کا آغاز اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر اس کے اثرات”کے عنوان و موضوع پر ڈائیلاگ و… Read more »



معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے معاشی شرح نمو میں بہتری اور مہنگائی میں کمی آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بیرونی قرضوں اور بھاری سود کی ادائیگی کو مالی صورتحال کیلیے بڑا چیلنج قرار دیدیا ہے۔