سرکاری افسران کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کا فیلڈ افسران کی غیر حاضری پر سخت نوٹس، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت۔



پاکستان اور روس کے درمیان باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


ترکیہ میں او آئی سی کی استنبول وزارتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو روسی نائب وزیر نے روس میں ہونے والے عالمی فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک روس زمینی اور فضائی رابطوں کو فروغ دینے پراتفاق کرلیا۔ ماسکو سے اسلام آباد دونوں ممالک کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کے آغاز، دوطرفہ بینکنگ چینل میں اضافے اور درپیش مشکلات کے خاتمے پربھی مثبت بات چیت ہوئی۔



عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:حکومت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے اس لیے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔



اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے، محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج کے احتجاج میں نہ کسی کو گالی دی جائے گی نہ پتھراٹھایا جائےگا، احتجاج بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہے۔ اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔



4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے: رانا ثنااللہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں لہٰذا ان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔