تفتان بارڈر پر آمد کا سلسلہ جاری، 1979 افراد پاکستان پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر چاغی

| وقتِ اشاعت :  


ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب شاہوانی نے کہا ہے کہ  ایران کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر تفتان بارڈر پر آمد کا سلسلہ جاری ہے  بارڈر سے مجموعی طور پر 1979 افراد پاکستان داخل ہوچکا ہے جن میں  آنے والوں میں 843 طلبہ، 351 ڈرائیور اور 102 بزنس ویزا ہولڈرز شامل ہے 49 زائرین اور 37 سفارتکار بھی تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے 



افغان مہاجرین کے نا م پر تاجروں کیخلاف پولیس کی کارروائیوں پرتشویش ہے، چیمبر آف کامرس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ و دیگر عہدیداروں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے نا م پر تاجروں کے خلاف مبینہ پولیس کارروائیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔



ریاست مخالف سرگرمیوں پر 9 سرکاری افسران کے خلاف ایکشن کا آغاز، اپیکس کمیٹی اجلاس میں بریفنگ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اکیسواں اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی اقدامات، غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی، تعلیمی اصلاحات اور مالی جرائم کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں… Read more »



آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 700 زخمی ہیں، 226 افغان چیک پوسٹیں تباہ اور 35 پر قبضہ کیا جاچکا ہے عطا تارڑ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک جبکہ 696 سے زائد زخمی ہوئے۔



جھل مگسی، دو گروپوں میں تصادم ، 3افرادجاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی:جھل مگسی کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو جھل مگسی کے علاقے پنجک میں کھوسہ برادری کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔



علی حسن زہری پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر مقرر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میر علی حسن زہری کو بلوچستان کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، میر علی حسن زہری کی یہ تقرری مجاز اتھارٹی کی منظوری سے عمل میں آئی ہے۔



صوبے میں پائیدار امن، بین المسالک ہم آہنگی ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ، : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن، بین المسالک ہم آہنگی اور ترقی کے تسلسل کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے تمام مکاتبِ فکر اور طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیشنل پیغامِ امن کمیٹی میں شامل جید مذہبی اسکالرز اور علمائے کرام کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔