چیک پوسٹوں پر روزانہ وصو ل ہو نے وا لا بھتہ میر ے سا لا نہ فنڈ سے زیا دہ ہے ، مو لا نا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : چیک پوسٹوں پر روزانہ وصول ہونے والا بھتہ میرے سالانہ فنڈ سے زیادہ ہے،پولیس، کوسٹ گارڈ ، کسٹم اور ایکسائز کی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری پر جلد رپورٹ شائع کروں گا۔



بی یو جے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی بھاری اکثریت سے فتح، منظور احمد صدر منتخب، وزیراعلیٰ اور شاہد رند کی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے انتخابات برائے سال 2026-27 مکمل ہو گئے، جن میں جرنلسٹس پینل نے تمام عہدوں پر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ انتخابات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل منعقد ہوئے، جن کی نگرانی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین یعقوب شاہوانی اور اراکین نے کی۔



حلیم پلازہ آتشزدگی، متاثرہ تاجروں کی حکومتی سطح پر اب تک داد رسی نہ ہو سکی، نیشنل پارٹی کوئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پرنس روڈ پر واقع حلیم پلازہ میں گزشتہ دنوں ایک دلخراش آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا اس میں ایسے تاجر اور دکاندار بھی شامل ہے جو بے آسرا اور بے یار ومددگار ہوئے انکی زندگی بھر کی کمائی اور جمع پونجی جل کر خاکستر ہوئے یہ امر تشویشناک ہے کہ چند منٹ کے فاصلے پر فائر برگیڈ ہونے کے باوجود عملہ وقت پر نا پہنچ سکا جس سے پلازہ کا بڑا حصہ متاثر ہوا اور تاجروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا، ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس دلخراش واقعہ کے فورا بعد حکومتی سطح پر شفاف تحقیقات کی جاتی تاجروں کی داد رسی اور مالی ازالہ کیا جاتا مگر افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے ان تاجروں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔



میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، ہمیں کسی سے بھیگ مانگنے کی ضرورت نہیں ہے،سرفرار بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غیرت وراثت میں ملتی ہے، ترقی کمائی جاتی ہے، اپنے سر اونچا رکھو، جیسے کوہ سلیمان اونچا ہے، ہم آپس میں بھائی تھے، بھائی رہیں گے، بھائیوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔



پی ایس ڈی پی بلوچستان کی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2026-27 کی تیاری کے سلسلے میں یہاں بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ذاہد سلیم سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جس میں زراعت، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)، آبپاشی، سکولز، صحت، پی ایچ ای، لائیو سٹاک، کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے منصوبوں پر تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔