بلوچستان اسمبلی اجلاس،بلیدہ حملے کی مذمت ، مشترکہ قرارداد منظور کرلی،

| وقتِ اشاعت :  


ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور یہ انسانیت سوز واقعہ ایک منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فتنہ ہندوستان ملوث قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔



دہشت گرد خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں ، بینک لوٹے جا رہے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ پر علاقے کے عوام میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس فیملی کو نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔



چمن، مسلح افراد کی فائرنگ سےتین سیکورٹی اہلکار شہید، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاک افغان سرحدی شہر چمن میں مسلح افراد کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ تین اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو چمن میں روغانی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار لانس نائیک محمد وسیم،حوالدار محمد جمشید ، سپاہی قاسم ضیاء شہید جبکہ نائیک محمد قاسم زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔



بلوچستان کابینہ کا اجلاس: دہشت گردی کے خاتمے، زرعی و معاشی منصوبوں کی منظوری، بدعنوانی کے خلاف سخت ایکشن اور امن و امان کے لیے جامع حکمت عملی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 23ویں اجلاس میں امن و امان، معاشی استحکام، زرعی اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور عوامی فلاح سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد اہم اور دور رس فیصلے کیے گئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے دو روزہ کابینہ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے 31 جنوری کو بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا،



مرکزی شاہراہوں اور حساس تنصیبات کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ، سیف سٹی کیلئے وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے یہ اہم فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیف سٹی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا



پنجگور میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت سوز اقدام ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے واقعے کی فوری، جامع اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔



ساکران ، زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


حب: ساکران خدابخش گوٹھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع حب کےنواحی علاقے ساکران کے گاں خدابخش گوٹھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،