ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افرادکی سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ ،جوابی کارروائی کے بعدملزمان فرار ہوگئے، پولیس

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی :ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود پٹ فیڈر بیرون بیدار کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر اندھادھند فائرنگ کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے ۔



کوئٹہ اور گردونواح میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

| وقتِ اشاعت :  


صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ (ڈیٹا سروس) اچانک معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں، کاروباری طبقے اور خاص طور پر طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



بلوچستان میں پشین اور کوہِ سلیمان کے نئے ڈویژن قائم

| وقتِ اشاعت :  


صوبائی کابینہ نے محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے اور اس کے ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی صوبائی کابینہ نے دو نئے ڈویژن پشین اور کوہِ سلیمان کے قیام، زیارت کو انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ بنانے، ضلع پشین میں میونسپل کمیٹی کربلا کے قیام، لاء افسران کی ایوالوشن… Read more »



کو ئٹہ شہر میں نا لو ں کی مر حلہ وار جا مع صفا ئی کا جا ری ،پا ئیدا ر سلیب کے ذریعے ڈھا نپا جا ئیگا ،چیف سیکر ٹر ی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں بڑے نالوں کی صفائی، نکاسی? آب کے نظام کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم منعقد ہوا۔



محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس جعفری کا گل پلازہ کا دورہ، واقعہ قومی سانحہ قرار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی ؛ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سنیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ گزشتہ رات تجارتی مرکز گل پلازہ کا دورہ کیا اور آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔



میرٹ پر مبنی اقدامات سے مستحق افراد کو ان کا حق ملتا ہے ،شعیب نوشیروانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ صوبے میں سب اکاؤنٹنٹ کی آسامیوں پر مکمل میرٹ اور جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت شفاف بھرتیوں کا عمل خوش آئند اور قابلِ تحسین فعل ہے۔