ہمارے منجمد اثاثے بحال ہوجائیں تو کسی اور امداد کی ضرورت نہیں رہے گی، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: امارت اسلامیہ افغانستان نے اپنے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے ذخائر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قحط زدہ ملک کو نقدی کی کمی، غذائی قلت اور نقل مکانی کے بحرانوں کا سامنا ہے۔



سوڈانی فوج کے سربراہ نے 6سفیر برطرف کردئیے

| وقتِ اشاعت :  


سوڈان کے فوج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے 6 سوڈانی سفیروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا، یورپی یونین، قطر، چین اور فرانس میں سوڈانی سفیروں اور جنیوا میں سوڈانی مشن کے سربراہ کو برطرف کیا گیا ہے۔



امریکا، مسلم طالبعلم کو ’دہشت گرد‘ کہنے پر استاد معطل

| وقتِ اشاعت :  


امریکی ریاست نیوجرسی میں استاد کو مسلمان طالب علم سے نفرت انگیز سلوک کرنے پر استاد کو اسکول سے معطل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی ہائی اسکول کے ایک مسلم طالب علم نے کلاس میں ٹیچر سے اسائنمنٹ سے متعلق پوچھا، جواب میں ٹیچر نے کہا کہ  ہم دہشت گردوں سے با ت نہیں کرتے۔



یہودی آبادکاری؛ امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع میں سخت جملوں کا تبادلہ

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کو ٹیلی فون کال کی اور مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیاں ناقابل قبول ہیں لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔



پاکستان اپنی پراکسی داعش کے ذریعے افغانستان کے حالات خراب کر رہاہے ،ایران

| وقتِ اشاعت :  


تہران:  طالبان حکومت کے مستقبل کے حوالے سے ایران کی میزبانی میں چین، روس، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر زور دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے افغانستان میں تمام قومیتوں اور طبقات کی نمائندوں پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس انعقاد کیا جس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ بے بہ نفس نفیس جب کہ چین اور روسی ہم منصب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔



سعودی عرب: ابہا، جازان ایئر پورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام

| وقتِ اشاعت :  


سعودی فضائیہ کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں ابہا اور جازان کے ایئر پورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق ابہا اور جازان ایئر پورٹ پر حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کیئے گئے ہیں۔



پاکستان ،یورپین یونین کے تعلقات دیرپا ہیں ،سفیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات دیرپا اور انتہائی دوستانہ رہے ہیںجووقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں یوپین یونین پاکستان میں ترقیاتی منصوبہ جات کی صورت سیاسی ،اسٹریٹیجک اور معیشت کی بحال سمیت دیگر شعبہ جات میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے 2001سے لیکر اب تک یوپین یونین 1.9بلین یورو پاکستان ترقیاتی تعاون کی مد میں فراہم کر چکا ہے جس دیہائی ترقی سمیت تعلیم اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں یورپین یونین پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی بہتری اور فراہمی پر خصوصی توجہ مختص کیے ہوئے ہے اس امر میں یوپین یونین کی جانب سے پاکستان کے طلباء اور جامعات کے اساتذہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بین الاقوامی جامعات میں خصوصی وظائف دئیے جا رہے ہیں۔



افغان فوج کا سابق سربراہ امریکی فٹ پاتھ پر

| وقتِ اشاعت :  


ورجینیا: افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور حکومت میں افغان آرمی کے سربراہ رہنے والے سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکی ریاست ورجینیا کے پناہ گزیں کیمپ کے باہر ایک فٹ پاتھ پر بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں۔