دنیا افغانستان میں مدد کے منتظر افراد کیلئے اقدامات کرے، اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دنیا کے بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے موسم سرما سے قبل جان بچانے والی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا افغانستان میں مدد کے منتظر افراد کیلئے اقدامات لے اور فنڈنگ کرے۔



تنازعات اور الزامات کے باوجود فیس بک کی آمدن میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


فیس بک نے اس سال کی تیسری سہ ماہی میں بھی بہترین منافع کمایا ہے حالانکہ اسے لیک ہونے والی دستاویزات کی وجہ سے شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا۔سوشل میڈیا کمپنی نے ستمبر تک کے تین مہینوں میں9 بلین ڈالر منافع کمایا، جو پچھلے سال7.8 بلین ڈالر تھا۔



امریکا کا سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اب امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے۔2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد پہلی بار پروازوں کی پابندیاں ختم  کی گئیں ہیں۔



سعودی عرب نے عمرہ کے لیے 14 روز کا انتظار ختم کردیا

| وقتِ اشاعت :  


حج اور عمرہ کی وزارت کے مطابق عمرہ کرنے کے خواہش مند زائرین کو اب اس کی بکنگ کے بعد 14 روز تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ وزارت کے پلاننگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر ڈاکٹر عمرو المدہ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر میں نرمی سے عمرہ اور نماز کے لیے مسجد الحرام کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔



اسرائیل سے تعلقات بحال کرکے عرب ممالک گناہ گار ہوئے ہیں، ایران

| وقتِ اشاعت :  


ایران نے حالیہ برسوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ان سے ’گناہ‘ سرزد ہوا ہے اور وہ اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک گناہ گار ہوئے ہیں۔



افغانستان میں طالبان اور مسلح افراد میں تصادم، 17 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان اور مسلح افراد میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہرات کے اسپتال میں 17 افراد کی لاشیں لائی گئیں جس میں 7 بچے، 3 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں، تمام افراد کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔



فرانس نے خلا میں اپنی فوج کیلیے جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ بھیج دیا

| وقتِ اشاعت :  


پیرس: فرانس نے کامیابی کے ساتھ ایک جدید ترین سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا ہے جو دنیا بھر میں نہ صرف فرانس کی تمام مسلح افواج کو ایک دوسرے سے تیز اور محفوظ طریقے سے رابطہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ زمین اور خلا میں فوجی مداخلت سے آگاہ کریں گے۔