
افغان صوبے زابل اورپروان میں سڑک کنارے نصب 2بم دھماکوں میں مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دونوں بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ 37افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔