میانمار میں انٹرنیٹ کی بندش اور ریاستی رکاوٹوں کے باوجود فوجی بغاوت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لیے ملک بھر میں پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو بند کیا گیا اور اس کے بعد اب انٹرنیٹ پر ہی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ رنگون میں سیکیورٹی فورسز کی زائد نفری تعینات کردی گئی ہے۔