کوئٹہ: گوادر میں نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم حملہ کردیاجس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوادر کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر دشتی بازاور ملا فاضل چوک کے درمیان واقع چیف لکی ٹیلر ماسٹر نامی درازی کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو دکان کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔