|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2015

کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں جن میں بے گناہ و معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے فورسز نے سوئی کے علاقے بگٹی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو نہتے بلوچوں کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن میں ایک کی شناخت ارسلا بگٹی کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے فورسز کی جانب سے تربت کے علاقے دشت میں مقامی آبادی پر کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں جس میں زمینی دستوں کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فضائی حملے بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران درجنوں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ دو معصوم بلوچ آدم ولد ابراہیم اور اس کا ایک رشتہ دار شہید ہوگئے اور عورتوں اور بچوں سمیت کئی نہتے بلوچ زخمی ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہ شہیداں نواب اکبرخان بگٹی کی 9ویں برسی کی مناسبت سے بلوچستان بھر میں اور بین الاقوامی سطح پر بی آر پی اور بی آر ایس او کی جانب سے بھرپور مہم جاری ہے جس میں بلوچ جدوجہد، ریاستی مظالم اور بلوچ شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے دوبارہ اپیل کی کہ وہ 26 اگست کو بی آر پی کی جانب سے دی گئی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شہیداعظم نواب اکبر بگٹی کو خراج عقیدت پیش کریں اور قوم دوستی کا ثبوت دیں۔