کورونا وائرس سے خاتون جاں بحق ، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا وائرس سے آج ایک اور ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1059 ہوگئی ہے۔



بلوچستان میں کورونا تشخص کیلئے کٹس کی کمی ہے وائرس پھیل گیا تو طبی امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا، جا م کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے کٹس کی کمی کا سامنا ہے، اگر کٹس مل جائیں تو ایک دن میں 1200سے زائد ٹیسٹ کر سکتے ہیں این ڈی ایم کی 1000کٹس آئی تھیں جو کوئٹہ اور تفتان میں تقسیم کی گئی ہیں مزید کٹس کی بھی ڈیمانڈ کی گئی ہے، حکومت بلوچستان کورونا وائرس کے تدارک کے لئے اقدامات بہتر کر رہی ہے۔