کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی اور بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کی وجہ سے عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا کوشش کرونگا کہ دو ، تین ماہ تو گزارے مزید ایک ماہ حکومت کو چلاؤ ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت اور انہیں اعتماد میں لے کر فاٹا کو اسی ماہ قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل مکمل کرلیں گے۔
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف وفد سے ملاقات اور یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری کے عمائدین نے دھرنا اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی دورے پر منگل کی شپ کوئٹہ پہنچ گئے ۔ کوئٹہ پہنچتے ہی کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کینٹ میں ہزارہ کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں اور عمائدین سے ملاقات کی آرمی چیف کے ہمراہ وزیرداخلہ احسن اقبال اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی کوئٹہ پہنچے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے ۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سازشی عناصر بلوچستان میں قائم امن کی فضاء4 کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،تمام شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی کو صوبے میں قائم بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ،سابق وزیراعلی اور رکن صوبائی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے نفرتوں کا خاتمہ کرینگے بلوچستان میں آباد تمام اقوام صوبے کی ترقی و خوشحالی اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے متحد ہوں۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 50منٹ کی تاخیر سے سپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وقفہ سوالات میں اپوزیشن اراکین کے پوچھے گئے تمام سوالات نمٹادیئے گئے جبکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے توجہ دلاؤ نوٹس دیتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے استفسار کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ کوئٹہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے تحت مانگی ڈیم سے کوئٹہ پانی لانے کا منصوبہ ہے ۔