اے پی این ایس کی بلوچستان کمیٹی نے بھی اشتہارات کی مرکزیت پالیسی کو مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : اے پی این ایس کی بلوچستان کمیٹی نے وفاقی حکومت کی طرف سے اشتہارات کی مرکزیت پر مبنی پالیسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے باعث بلوچستان کے اخبارات شدید مالی بحران اور بقاء کے مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔



ڈھاڈر، جرائم کی وارداتوں میں اضافے کیخلاف تاجر برداری کااحتجاج شٹرڈاؤن ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر: ڈھاڈر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کے بعد انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال،تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند،پولیس اور انجمن تاجران کی کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم تین روز کے اندر چوروں کو گرفتار کرنے کی پولیس کی جانب سے یقین دہانی۔



حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے خطیر رقم فراہم کررہی ہے، عمر جمالی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم فراہم کررہی ہے۔



گیس کے باعث رونما ہونیوالے واقعات کا ذمہ دار ایس ایس جی سی ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل،پارٹی رہنماء وسابق چیئرمین یونین کونسل شادینزئی میر قاسم پرکانی،ضلعی کونسلران محمد اسحاق بنگلزئی،لیاقت کیازئی اورفدا احمد مری نے گزشتہ دنوں کلی نیو بلوچ آباد مشرقی بائی میں غلام رسول بنگلزئی،دو معصوم بچوں اوراہلیہ اور کلی تختانی میں نوجوان ظہور احمد مری کے گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے وفات پر مرحومین کے گھروں پر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار اور فاتحہ خوانی کی۔



تربت یونیورسٹی اساتذہ کو بیرون ملک تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے’رزاق صابر

| وقتِ اشاعت :  


تربت : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے اساتذہ کرام کو ملک اور بیرون ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے اورایم ایس اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے انکو اسکالرشپس پرملکی اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ انکی واپسی پر تربت یونیورسٹی میں تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔



واشک،بارش سے زمینی راستے شدید متاثر ہوئے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


ماشکیل: بلوچستان کے ضلع واشک کے پاک ایران سرحدی تحصیل ماشکیل کا زمینی راستے ملک کے دیگر شہروں سے کٹ گئے علاقے میں اشیائے خوردنوش کی شدید قلت کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا ایرانی بجلی ٹرانسمیشن کے مین لائن کے آٹھ کھمبے گرنے کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب چکا ہے۔



گوادر،غیر قانونی ٹرالنگ ماہی گیری کا شعبہ شدید متاثر ماہی گیر اتحاد کی احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی یلغار نے ماہی گیروں کو نان شبینہ کا متحاج بنا دیا ہے۔ دہائیوں سے جاری غیر قانونی ٹرالرنگ کاذمہ دار یہاں کے منتخب نمائند ے ہیں۔ جیو نی کے باسی دور جد ید میں بھی پیا سے ہیں۔جعلی ماہی گیر تنظیم بناکر ماہی گیروں کے اتحاد کو توڈ نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی این پی (عوامی) ماہی گیروں کے معاشی قتل عام پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی۔



وفاقی حکومت کی طرف سے اشتہارات کی مرکزیت پر مبنی پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، اے پی این ایس

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے وفاقی حکومت کی طرف سے اشتہارات کی مرکزیت پر مبنی پالیسی کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت کو کچلنے کی نوکرشاہی کوشش قرار دیا ہے۔