بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پریشر ہینڈل نہ کرنے کا اعتراف

| وقتِ اشاعت :  


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست، بھارتی کپتان نے خراب پرفارمنس کی ذمہ داری قبول کر لی۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پریشر ہینڈل نہ کر پانے کی وجہ سے انتہائی ضروری میچ ہار گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ کیخلاف بھی کھل کر نہیں کھیل سکے، جب بھی رنز بنانے کی کوشش کی وکٹ گر گئی۔



ورلڈکپ میں بقا کی جنگ: بھارت اور نیوزی لینڈ آج ٹکرائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


ٹی20 ورلڈ کپ2021 میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے۔نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا۔ دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کھانا کھانے گئے تو عمران خان اپنے پیسے دیکر چلے گئے، مشتاق احمد نے دلچسپ قصہ بتادیا

| وقتِ اشاعت :  


قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان ہمیں کھانے پر لیکر گئے لیکن بل ہمیں اپنی جیب سے ادا کرنا پڑا۔



موقع موقع آخر کار بھارت پر ہی بھاری پڑ گیا، پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔ میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں اپنے کھیل سے ہر شعبے میں ہمیں شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ آپ 10 وکٹوں سے نہیں جیت سکتے اگر آپ حریف کو مکمل طور پر شکست نہ دیں۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے اگلے نشانے پر نظریں جما لیں پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سے بہتر کھیلے، پاکستانی ٹیم پروفیشنل طریقے سے میدان میں آئی اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں پر کافی دباؤ پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب تھا۔ تاہم انہوں نے اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی امید ظاہر کی، اور کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخری ولڈ کپ ٹی 20 ہے، وہ ایونٹ سے پہلے ہی کپتانی سے دستربردار ہو چکے ہیں۔

| وقتِ اشاعت :  


موقع موقع آخر کار بھارت پر ہی بھاری پڑ گیا، پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔



پاکستانی کھلاڑی کبھی بھی میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، ویرات کوہلی

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور کئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی وقت میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کوہلی کا کہنا تھا کہ انڈیا ماضی کے ریکارڈ کی وجہ سے پاکستان کوکمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گا ، انہیں پاکستان کو شکست دینے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔