|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2021

ٹی20 ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی اور بابراعظم ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔

اس موقع پر افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کرنے کا بولڈ فیصلہ کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ افغانستان کو اپنے بولرز پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔

یہ اس گروپ کا اہم میچ ہے، آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل کا سفر یقینی ہوجائے گا جبکہ افغانستان کی کامیابی کے صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ اہمیت اختیار کرلے گا۔

پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اتریں گے۔

افغانستان کی طرف سے حضرت اللّٰہ زازئی، محمد شہزاد، رحمان اللّٰہ گُرباز، نجیب اللّٰہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق اور مجیب الرحمان میچ کھیل رہے ہیں۔