وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی۔ پیٹرن انچیف عمران خان کی  ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکارسے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے۔



اپنے نئے کلب میں رونالڈو سپر اسٹار ۔۔ میسی ناکام

| وقتِ اشاعت :  


اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے جہاں ان کی کلب ٹرانسفر انتہائی سود مند ثابت ہوئی ہے، وہیں سپر اسٹار لیونل میسی اپنی ٹرانسفر کے بعد اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے یووینٹس سے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کے بعد 3 میچوں میں 4 گول کر کے اپنی کارکردگی سب پر ثابت کر دی۔وہیں دوسری طرف بارسلونا کے ساتھ طویل عرصے تک جڑے رہنے والے لیونل میسی فرنچ لیگ کے ماحول سے خود کو ہم آہنگ نہیں کر پا رہے۔ لیونل میسی نے پی ایس جی کی طرف سے 3 میچ کھیلے اور اب تک ایک گول بھی نہیں کر پائے۔



تھریٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے: سی ای او نیوزی لینڈ ٹیم

| وقتِ اشاعت :  


نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے انھیں مکمل اطمینان تھا اسی لیے ٹیم پاکستان بھیجی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سب کچھ جمعہ کے روز بدلا، ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور صورتحال بدل گئی، تھریٹ لیول بدلا، اسی لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔



پاکستان جا رہا ہوں،کون کون ساتھ آ رہا ہے؟کرس گیل

| وقتِ اشاعت :  


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور کرس گیل نے اپنے ٹوئٹر پر  ایک پیغام شیئر کیا جسے پڑھ کر کرکٹ فین خصوصاً پاکستانی مداحوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔



سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا، سیریز منسوخ

| وقتِ اشاعت :  


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔