سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی واٹ قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں تقریبا 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔نئے نرخنامے کے مطابق 5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم 12 لاکھ 50 ہزار روپے،جبکہ 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔



ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کے محتاج نہیں،احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر جواب

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تقریر پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کی سلامتی پرکسی سے درس لینے کے محتاج نہیں ہیں۔



وزیر اعلی سندھ کا گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر، ہر دکان دار کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ سانحے نے پورے ملک کو غمگین کر دیا، میں آج اس ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ کرنا ہوگا، اس واقعے میں ٹوٹل 88 مسنگ لوگ رپورٹ ہوئے ان میں سے کچھ کی رپیٹیشن ہوئی 82 کا عدد درست تھا، اس وقت تک 67 باڈیز برآمد ہوچکی ہیں اور اب بھی 15 لوگ لاپتا ہیں جب کہ 15 لوگوں کی ڈی این اے ہوچکا ہے اور 52 لوگوں کا ڈی این اے پراسس چل رہا ہے باڈیز کی شناخت کروا کہ کہ لواحقین لے حوالے کی جائیں گی۔



بلوچستان میں بارش و برفباری سے موسم شدید سرد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان کے بیشتر اضلاع گزشتہ روز بارش اور برف باری کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب زیارت، چمن، کوئٹہ، قلات، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔



بولان گوکرت میں کاشت منشیات کو تلف کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کچھی : ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ میر لیاقت علی جتوئی نے ضلع کچھی کے علاقے بولان گوکرت میں منشیات کے خلاف ایک مؤثر اور بھرپور کارروائی عمل میں لائی کارروائی کے دوران تقریباً چار ایکڑ رقبے پر غیرقانونی طور پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر اکھاڑ کر تلف کر دیا گیا۔