9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔

فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کوکہتی ہوں اندھی تقلیدکا شکار نہیں ہونا، دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کوپتا ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے، 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، 10 مئی 2025 کوبھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سےجیتا ہے۔



ایران دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے، ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران سے معاہدے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے، ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ابراہم معاہدے میں مستقبل میں اور بھی ممالک شریک ہوں گے۔



پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی نازک ہے، رضوان سعید

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے، جموں و کشمیر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کو مسلسل کردار ادا کرنا ہوگا۔



دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔