پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے،علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے‘سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفاح نے اسلام آباد میں منعقد پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ خالد بن عبدالعزیز الفاح کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں پرمشتمل وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسلام آباد میں ’پاک سعودی بزنس فورم‘ کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کرنا ہے۔



پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں: نمائندہ آئی ایم ایف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایشتر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں اور نئے قرض پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔



میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  کوئٹہ میں محکمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تحقیقات شروع کر دیں محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مطابق پانچ مختلف تقریاتی منصوبوں کے ٹینڈرز دوبارہ جاری کر دئیے،



بلوچستان سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ مدت پوری ہونے پرتحلیل کردی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے صدر یونس زہری نے مدت مکمل ہونے پر کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالقادر کو چیئرمین الیکشن کمیٹی نامزد کر دیا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو حاجی قاسم خان کاکڑ، حاجی محمد کریم جتک، محمد عارف کھو کر، جاوید بلوچ سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔