دیرپا ترقی کو یقینی بنانے میں مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،گورنربلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مادری زبانوں کے عالمی دن کی سلور جوبلی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی شناخت، علم و فکر کی وسعت اور دیرپا ترقی کو یقینی بنانے میں مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔



بلوچستان میں زبان و ثقافت کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں ،اسرار اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان انور بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ بلوچی اور براہوئی زبانیں بلوچ قوم کی شناخت، تاریخ اور تہذیب کی بنیاد ہیں ان زبانوں کا فروغ اور تحفظ قومی ترقی اور خودمختاری کے لیے ناگزیر ہے۔



ریاست اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے ،مادری زبانوں کی اہمیت مسلمہ حقیقت ہے ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے سب کو کرادر ادا کرنا ہوگا۔مادری زبان سے سے محبت بنیادی و لازمی ہے جو ماں کی آغوش سے پھیلتی ہے جو پیار محبت کی نشانی ہے۔



حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے مو ثر اقداما ت کر رہی ہے ،سیدال خان نام

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :قائمقام چیئرمین سینیٹ، سیدال خان نے اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی، اور برطانیہ کی گلوچیسٹر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران شامل تھے۔



بلوچستان کے عوام کو حقوق سے محروم رکھاگیا ہے لو گوں میں بے چینی ونا راضگی ہے ،مو لا نا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کوانسان سمجھ کر حقو ق دیے جائیں بلوچستان کے عوام کوپاکستانی نہ سمجھنا اور حقوق سے محروم رکھنا بہت بڑی ناکامی وناراضگی کی بنیادی وجوہات میں سے ہے ۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان اور فریال تالپور کی ملاقات ، بلوچستان حکومت سرفراز بگٹی کی قیادت میں ترقی کے عمل کو جاری رلھے گی فریال تالپور

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی زرداری ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



سپریم کورٹ: حادثات سے مرنے والوں کی تعداد بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے، جسٹس جمال

| وقتِ اشاعت :  


بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے۔



حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم قابل تعریف، تعاون کے فروغ کیلئے پُرامید ہیں، آئی ایم ایف

| وقتِ اشاعت :  


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔