ہر شہری کو یکساں صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، بخت محمد کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے یومِ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر شہری کو یکساں صحت سہولیات تک رسائی دینا وقت کا تقاضہ ہی نہیں بلکہ ایک اجتماعی ذمہ داری بھی ہے،



کوئٹہ بلدیاتی انتخابات: 2433امیدوار، 642وارڈز میدان میں، تیاریاں مکمل 28 دسمبر کو پولنگ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28دسمبر 2025 کو ہو گا،الیکشن کمیشن بلوچستان نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ شہر بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172یونین کونسلوں کی کل 642وارڈز پر مجموعی طور پر 2ہزار 433امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کیلئے میدان میں ہیں۔شہر کو انتظامی سہولت کے لئے چار ٹائونوں زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو میں تقسیم کیا گیا ہے ۔



بلوچستان میں صحت عامہ کی جاری اصلاحات مضبوط، منصفانہ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یومِ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معیاری اور قابلِ رسائی صحت ہر انسان کا نہ صرف بنیادی حق ہے بلکہ ریاست کی اولین ذمہ داری بھی ہے حکومتِ بلوچستان اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے عملی، پائیدار اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے مربوط اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، جن کا مقصد عوام کو علاج تک فوری، آسان اور قابلِ اعتماد رسائی فراہم کرنا ہے



تحریک تحفظ آئین پا کستان میں شا مل جما عتوں کا کو ئٹہ کے بلد یا تی انتخا با ت مشتر کہ طو ر پر لڑنے کا اعلا ن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔



کو ئٹہ میں 25 گرین ، پنک بسیں چلنے لگیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حکومتِ بلوچستان حیات خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے جدید، صاف اور ماحول دوست سفری ویژن کے تحت صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔



بلوچستان گرینڈ الائنس کا 15دسمبر سے صوبے میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ ،جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغر بنگلزئی نے ڈی آر اے اوردیگر جائز حقوق کے حصول کیلئے 15دسمبر سے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان مشترکہ کمیٹی کی سفارشات کی فوری منظوری دیں بصورت دیگر احتجاج کو مرحلہ وار سخت کیاجائے گا۔



لاپتہ 6 کمسن طالب علموں کو رہا کیا جائے، اہلخانہ کی پریس کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  کلی قمبرانی کوئٹہ کی رہائشی سمروش بلوچ نے کہا کہ ہمارے چھ کمسن طالب علموں کو چند ماہ قبل اداروں کے اہلکار اٹھا کر لے گئے ہیں جن کے بارے میں ہمیں علم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئے روز گھر پر چھاپوں کا سلسلہ بند اور کمسن طالب علموں کو بازیاب کیا جائے۔