تربت، گولیوں سے چھلنی نعش برآمد،لواحقین کا احتجاج ،شاہراہ بلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی ۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاپ سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت شریف ولد چنگیز کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح موٹرسائیکل افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔



زہری اور نوشکی میں کرفیو کو فوری طور پر ختم کیا جائے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ زہری میں مکمل کرفیو اور نوشکی میں شام سے صبح تک نافذ کرفیو نے عوام کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ زہری میں مسلسل کرفیو کے باعث روزمرہ ضروریاتِ زندگی اور خورد و نوش کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں عوام خصوصاً بچے، خواتین اور بزرگ غذائی کمی اور بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔



پنجگور، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور سراوان مواچھ چوک پر گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ رخشان ندی سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس کے مطابق پنجگور مواچ چوک خدابادان میں نامعلوم سرف گاڈی سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ ولد کریم جان جان بحق ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے



میرا بیٹا ریاض احمد گھر چھوڑ کر چلا گیاہے، فتح محمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے نیو کلی بنگلزئی سریاب کے رہائشی فتح محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ میرا بیٹا ریاض احمدکچھ عرصہ قبل گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کی اطلاع لیویز تھانہ دشت ضلع مستونگ کو دی تھی اگر وہ کسی مسلح تنظیم میں شامل ہوگیا ہے



بلوچستان یونیورسٹی کے بحرانوں پر قابو پا کر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے،گورنربلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہماری انتھک کاوشوں اور کڑی نگرانی کی بدولت یونیورسٹی آف بلوچستان نے مختلف بحرانوں پر قابو پا کر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے۔ یہ پیش رفت حکومتی اقدامات اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی تعلیم دوستی کا نتیجہ ہے۔



مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں، سیاسی جماعتیں،حکومت اور منصف تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میں، میرے ساتھی، سیاسی جماعتیں حکومت اور منصف تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائی، اسمبلی میں نہیں ہوں اس لیے عدالت آیا ہوں، عوام میں بھی جائیں گے اس جدوجہد میں یقینا کامیابی بلوچستان کے لوگوں کی ہوگی۔



بلوچستان ہائیکورٹ نے زرغون روڈپر کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمی یا نئی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔



امت کے چیلنجز و خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اتحاد ناگزیر ہے،ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی زیر صدارت اسلامی تحریک بلوچستان کی میزبانی میں کونسل کی رکن جماعتوں کا ایک اہم مشترکہ اجلاس جامعہ امام صادق عملدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔