سندھ طاس معاہدے کیخلاف کچھی میں ریلی، بھارت کوپاکستانی افواج اور قوم منہ توڑ جواب دینگے فرید رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


بولان:پاک افواج سے اظہار یکجہتی بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ریلی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے شاہی چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا پاک فوج زندہ باد انڈیا مردہ باد کے نعروں سے بولان کی فضائیں گونجتی رہی ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نا منظوری اور بھارت مردہ باد کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ریلی میں ضلع بھر کے سیاسی سماجی و قبائلی شخصیات بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی میر فرید خان رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین اخلاقی اصولوں اور خطے کے امن کے لیے ایک شدید خطرہ ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے



بلوچستان کی زرعی ترقی میںچین کا تعاون قابل تحسین ہے، علی حسن زہری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/کو ئٹہ:وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے زیر اہتمام چینی زرعی آلات اور اوزار کی تقسیم کی تقریب نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (NARC) اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے چینی سفیر جناب جیانگ ڑیادونگ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔



بھارت کےخلاف بلوچستان کے عوام اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ قومی و صوبائی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پہلگام واقعے پر پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے عائد بے بنیاد الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔



نوشکی آتشزدگی کے 24 زخمیوں کوخصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا،سرفراز بگٹی 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے نوشکی میں تیل بردار ٹینکر پھٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا۔



بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 30اپریل کو طلب کر لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 30اپریل کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلو چستان نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ 30اپریل سہ پہر 3بجے طلب کر لیا ۔



بلوچستان ہائیکورٹ نے کیسکو زرعی کنکشن کا ٹنے اور فیڈرز سے بجلی بند کرنے سے روک دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنا ب روزی خان بڑیچ اور جسٹس جناب سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ کے روبرو صوبے میں زرعی فیڈرز کی بجلی کاٹنے کیخلاف دائر آئینی درخواست کی گزشتہ روزسماعت ہوئی۔



کوئٹہ سے پہلی حج پر واز ،150 عازمین کو لے کر سعودی عرب رونہ ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 150 حج کا فریضہ ادا کرنے والے مسافروں کو لیکر 29 اپریل منگل کی صبح سعودی عرب روانہ ہوگی. گورنربلوچستان جعفر خان مندوخیل تمام معزز عازمین حج کو الوداع کہیں گے۔



پاکستان کا ہر شہری مادر وطن کی عزت، وقار اور تحفظ کی خاطر متحد ہے، میاں خان بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


سبی: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر آف پارلیمنٹ وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر کسی مستند اور ناقابل تردید ثبوت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا نہایت ہی غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور افسوسناک عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے