پشتونوں اور بلو چوں کوختم کر نیوالوں کی آج دنیا میں نا م ونشان نہیں ،محمو دخا ن اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد / کوئٹہ : پشتون بلوچ آج بھی اپنے اپنے تاریخی وطنوں پر آباد ہیں، کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے ،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو میں ایک نوجوان نے یہ کہا تھا کہ عید کے بعد پشتونوں اور بلوچوںپر ایسا آپریشن کیا جائیگا کہ ان کی نسلیں تباہ ہوجائینگی۔



جیونی میں اسپیڈ بوٹ سے 31ملین ڈالرمالیت کی منشیات بر آمد

| وقتِ اشاعت :  


جیوانی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جیوانی کے علاقے کنٹانی میں کارروائی کے نتیجے میں ایک اسپیڈ بوٹ سے 1864کلوگوام چرس اور7.2کلوگرام نشہ آور بران شوگر برآمد کر لی گئی ہے۔



بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کی مذمت، میرٹ پر بھرتیوں اور اقتصادی ترقی کے فیصلے

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات، گڈ گورننس، میرٹ پر بھرتیوں اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا اور شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں علماء کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس ،سی پیک منصوبے میں بلوچستان کو نظر انداز کر نے اورامن وامان کی صورتحال پرتشویش ہے ،اراکین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کا سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے اور امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار اسپیکر نے سیف سٹی کیمروں اور سی پیک سے متعلق منصوبوں کی تفصیلات کی رپورٹ طلب کرلی۔



بلوچستان حکومت کا لیویز کا انسداد دہشتگردی ونگ قائم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کا کانٹر ٹیررازم ونگ کے قیام کا اعلان ,ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان لیویز فورس میں ایک خصوصی کانٹر ٹیررازم ونگ قائم کیا جائے گا۔