کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے صوبائی کابینہ میں شامل تمام وزراء اور مشیروں کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو گاڑیوں کا فوری اہتمام کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں ۔یہ بات صوبائی وزیرقانون و اطلاعات و نشریات… Read more »
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے دعوے دار اب تک اپنی اسمبلی کے اسپیکرکامسئلہ حل نہیں کرپائے وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں ہلکان ہوئے حکمرانوں کویہ اندازہ نہیں کہ ان کے عوام کن مشکلات سے دوچارہیں بے اختیارحکمرانوں سے بہتری کی امید نہیں رکھی جاسکتی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کومذراکت کیلئے قائل کرنے کی کوشش میں ہے باہربیٹھے بلوچ عسکریت پسندوں کوبلوچستان کے مسائل کوسمجھناچاہئے نواب ثناء اللہ زہری کی خان آف قلات سے ملاقات بہتری آنے کی امید ہے مری معاہدہ حقیقت اورہم اس کے پابند ہے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوگئے ہیں دواضلاع کے علاوہ بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے کیچ ،پنجگور اور آواران میں بھی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملک کے نامور صحافی واینکرپرسن ہارون رشید اور حبیب اکرم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتہ کو انکے دفتر میں ان سے ملاقات کی
کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ ہتھیاررکھ کرپاکستان زندہ بادکہنے والے ہمارے بھائی ہے بندوں یاکچھ پیسوں کی خاطرلڑناشرک ہے آئے ہم سب مل کر ملک اورقوم کی خاطرلڑیں جولوگ آقاؤں کوخوش رکھنے کیلئے پاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں توان کوبتاناچاہتے ہیں کہ ان کے عزائم کوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن میں 400سے زائد فراریوں کے ہتھیارڈالنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاہے کہ کیسکوچیف رحمت اللہ بلوچ کیخلاف بلاجواز پروپیگنڈہ کرنااوربالخصوص بلوچستان حکومت میں ایسی جماعت جوبلوچ دشمن پالیسیوں پرعمل پیراہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے اہم عہدوں پربلوچوں کونظراندازکیاگیااب جبکہ ایک باصلاحیت اورمیرٹ کی بنیاد پرتعینات کیسکوچیف رحمت اللہ بلوچ کیخلاف بلاجوازمنفی سوچ رکھناباعث افسوس ہے پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل اورزبان میرٹ کے حوالے سے فیصلوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھاہے ایسامحسوس ہورہاہے کہ بلوچستان کے ہرطبقہ فکرکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مر کزی سنیئر نا ئب صدر میر طا ہر بزنجو نے کہا ہے کہ میر غوث بخش بزنجو( مرحوم)بلو چستان میں بلو چ پشتون اتحا د کے علمبر دار تھے ،صو بے کی مو جو دہ درد نا ک صورتحال کے خا تمے کے لئے ضروری ہے کہ یہاں کی لیڈر شپ اپنا کر دار ادا اور ہما ری رہنما ئی کرے ،ملک کی سیاسی اور عسکری قیا دت سابقہ وقتوں کے تجربا ت سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے بلو چستان کی صورتحال با رے سنجیدگی کا مظا ہرہ کرے اور ایسا حل دیں جو تما م فریقین کے لئے قا بل قبول ہوں
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران سے دو ہزار میگا واٹ اضافی بجلی خریدے گی پاکستان اور ایران کے ساتھ ایک ہزار میگا واٹ خریدنے کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور عنقریب وزارت پانی اور بجلی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا یہ بات سیکرٹری وزارت پانی اور بجلی نے ایرانی سفیر سے ایک ملاقات میں بتائی ایرانی سفیر علی رضا نے وفاقی سیکرٹری سے ملاقات کی تھی اور ہزار میگا واٹ بجلی خریدنے کے معاہدہ پر دستخط کی خاطر بات چیت کی جس سے ایران پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی جب کہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ملک توڑنے کی سازش کررہے ہیں انہیں کراچی لا کر قرار واقعی سزا دی جائے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر اکرم بلوچ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پر امن بلوچستان پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی کی وجوہات کے خاتمہ کے لیے بھی سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وحدت بلوچستان میں تنظیم و حکومتی امور، مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں تنظیمی امور کو مزید بہتر اور پارٹی کو متحرک و فعال بنانے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ، سیاسی صورتحال سے متعلق ایجنڈے کو سراہتے ہوئے میر اکرم بلوچستان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا شروع سے واضح موقف رہا ہے