بلوچستان یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ میں مسلح افراد کی دکان میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے جامعہ بلوچستان کے قریب پرندے فروخت کرنے والی دکان میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد جان نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔



کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری پولیس نے گرینڈ الائنس کے سربراہ سمیت متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، پولیس نے گرینڈ الائنس کے سربراہ سمیت متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم گرینڈ الائنس کا ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات کی منظور ی کے لیے بدھ کو دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔



جدید ٹیکنالوجی سے لیس بوگی،جعفر ایکسپریس کو محفوظ اور پُراعتماد بنا دیا گیا، ریلوے سفر عوام کے لیے محفوظ ہے: حنیف عباسی

| وقتِ اشاعت :  


انہوں نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دے دیا۔



شال میں گرینڈ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر تشدد و گرفتاریاں قابلِ مذمت ہیں، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں گرینڈ الائنس کے پُرامن احتجاجی ملازمین پر طاقت کا بے جا استعمال، تشدد اور گرفتاریاں نہ صرف قابلِ مذمت ہیں بلکہ یہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ جو لوگ اپنے جائز حقوق کے لیے آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن جدوجہد کر رہے ہیں، انہیں طاقت کے زور پر دبانا ریاستی طرزِ عمل پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔



بلوچستان کے عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دباؤ اور احتجاج کے باوجود اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا سالانہ بجٹ تقریباً ایک ہزار ارب روپے ہے، جس کا قریب 80 فیصد نان ڈیولپمنٹ اخراجات میں خرچ ہو جاتا ہے، جبکہ نان ڈیولپمنٹ بجٹ کا بڑا حصہ ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر صرف ہوتا ہے، جس کے باعث صوبے کی 1.3 کروڑ عوام کی فلاح و ترقی کے لیے محض 200 ارب روپے دستیاب رہتے ہیں۔



گرینڈ الائنس احتجاج پر تشدد اور گرفتاریاں غیر جمہوری عمل ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فارم 47 کی بنیاد پر مسلط کی گئی حکومت نے ایک بار پھر کوئٹہ کو کنٹینرز لگا کر بند کر کے شہر کو عملی طور پر جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔



بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیرِ صدارت حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے مابین ایک اہم مشترکہ اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا



خواتین ہماری آبادی کا نصف ہیں، غزالہ گولہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : قائمقام گورنر بلوچستان غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف ہیں، انہیں یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ہی ہم ان تمام پوشیدہ صلاحیتوں کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔



بولان:نامعلوم مسلح افراد نے 3مزدوروں کو اغواء کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : بولان کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 3مزدوروں کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق بولان کے علاقے مچھ پولیس تھانے کی حدود میں کرش پلانٹ پرکام کرنے والے 3مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اغواء ہونے والے افراد اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔