
کوئٹہ: دکی کے علاقے میں سڑک کی تعمیر کرنے والی مشینری کو نذر آتش کردیا گیا ۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر کرنے والی نجی کمپنی کے روڈ رولر کو آگ لگا دی جس کے نیتجے میں رولر جل کر خاکستر ہوگیا ۔