کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال سے دوچارہے صوبائی حکومت کی پوری مشینری ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہے انسانی جانوں کے تحفظ اور متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کم عمری کی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل سے والدین کو بلیک میل کیا جائے گا۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے گھریلو تشدد سمیت 7 قوانین کی منظوری دے دی جس کے بعد بیوی پر تشدد، اسے گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینے پر سزا کا قانون نافذ ہوگیا۔پیر کوصدر مملکت نے گھریلو تشدد ترمیمی بل 2026، دانش سکول اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بروقت کارروائی کو سراہا ہے
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری نے سابق صوبائی وزیر خزانہ سید احسان شاہ کے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے علیحدگی کے ردعمل پر سوشل میڈیا کے ذریعے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل اور سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ دونوں ان کے لیے قابلِ احترام سیاسی شخصیات ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی دارالحکومت میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور آوارہ جانوروں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک انقلابی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ حکومتِ بلوچستان نے کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں کتوں اور بلیوں کو مارنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور غیر معیاری یا جعلی ویکسین کے بجائے بین الاقوامی معیار کے TNVR (Trap-Neuter-Vaccinate-Return) پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ہرنائی : پاکستان مسلم کیگ ن اور حاجی نورمحمد دمڑ کاروان کے مرکزی رہنما حاجی ملک محمد رضا ترین نے کہاکہ صوبے حالیہ ڈویژن میں ردبدل کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کررہے تھے
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے پُرامن احتجاج پر پولیس کا وحشیانہ دھاوا، اساتذہ، پروفیسرز اور دیگر سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج، اور انسانی حقوق کی بے باک، توانا آواز ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے خاوند وکیل ہادی چھٹہ کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری انتہائی تشویشناک، قابل مذمت اور جمہوری اقدار کے منافی عمل ہے۔ یہ تمام اقدامات حکومت کی فسطائیت کا واضح ثبوت ہیں، جن کی تنظیم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف ڈگریاں بانٹنا مقصد نہیں بلکہ معیاری اور کارگر تعلیم کے ذریعے ہی بلوچستان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔