امریکی بحری بیڑے پر موجود 23 افراد کی کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: بحر الکاہل میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ‘یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ’ پر موجود کم سے کم 23 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کرونا میں مبتلا ہونے والے تمام مریضوں کو ایک بندرگاہ پر الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔



امریکہ میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 691 نئے کیسز رپورٹ، مزید 4 سو افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 691 نئے کیسز رپورٹ، مزید 4 سو افراد ہلاک۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 126 ہو گئی، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 695 ریکارڈ۔



کوروناوائرس کی ویکسین تیارکرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد پوری دنیا میں اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں ا س سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 27 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔



1992کے بعدپہلی مرتبہ کرونا نے33لاکھ امریکی بے روزگار کر دئیے

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: کرونا وائرس کے پھیلا نے لوگوں سے ان کا روزگار چھیننا شروع کر دیا ہے۔ 1982 کے بعد امریکہ میں پہلی بار بے روزگاروں کی تعداد 33 لاکھ کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ کرونا وائرس کے باعث کاروباروں کی بندش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں ہفتے امریکہ میں بے روزگاری الانس کے لیے 32 لاکھ 28 ہزار 300 لوگوں نے لیبر ڈپارٹمنٹ میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔