افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کابل: بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکا، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔



کورونا وائرس ہر سال حملہ کر سکتا ہے، امریکی سائنسدان

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا کے سینئر سائنسدان انتھونی فاکی نے کہاہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والا نیا کورونا وائرس ہر سال ٹھنڈ کے موسم میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیز کے ہیڈ ریسرچر انتھونی فاکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کورونا وائرس ہر سال سردیوں میں سیزنل وائرس کی طرح حملہ کرے گا۔



امریکا میں کورونا وائرس سے تین پاکستانی شہری جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس سے تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور بریگیڈیئر (ر)عرفان شکر کے بیٹے رحمن شکر کو رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس ہوا تھا جس کے بعد انہیں واشنگٹن کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔26 سالہ رحمن شکر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ میں فنانشل سسٹم کے ماہر کے طور پر اپنی خدمات دے رہے تھے۔



کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود ٹرمپ نے کورونا وائرس کی لڑائی اختتام کے قریب قرار دے دی

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کے بحران کو ختم ہونے کی قریب تر قرار دے دیا اور سماجی دوری کو بھی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا تاہم نیو یارک کے گورنر نے وبا کو تیز رفتار ’بلٹ ٹرین‘ سے تشبیہہ دی۔



امریکا کورونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

| وقتِ اشاعت :  


جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے گزشتہ روز فون پر ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا (کووِڈ 19) کے تیز رفتار پھیلاؤ کے پیشِ نظر خدشہ ہے کہ امریکا اس وبا کا اگلا سب سے بڑا عالمی مرکز (ایپی سینٹر) بن جائے گا۔



زائرین کو محفوظ حالت میں رکھنا اور گھروں کو پہنچانا پاکستان کی ذمہ داری ہے، ایران

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ایرانی سفارت خانے کے پریس سیکشن نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے خلاف پاکستان اور ایران کی حکومتیں ایک دوسرے سے مل کر کام کر رہی ہیں۔اپنے بیان میں ایرانی سفارتخانے کہا کہ پاکستانی زائرین جن کے ویزے کی مدت ختم ہے /ہونے والی ہے یا جو واپس آنا چاہتے ہیں کو واپس بھیجا جاتا ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ان زائرین کو ایران میں سکریننگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔



مسجد حرام کے تمام ذیلی دروازے بند رکھنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


مکہ مکرمہ: الحرمین الشریفین پریزیڈنسی کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس مسجد حرام کے تمام ذیلی دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد حرام کے صرف مرکزی داخلی اور خارجہ راستوں کو استعمال کیا جائے۔



ستا تیل آئندہ دو سے تین ماہ تک دستیاب رہ سکتا ہے، عالمی ماہرین

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: بین الاقوامی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمتیں انتہائی کم سطح ہر ہیں اور یوں عالمی معیشت، جو کرونا وائرس کے سبب پہلے ہی انتہائی مندی کا شکار ہے، یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔ خاص طور پر تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے لئے جن کی معیشت کا بیشتر انحصار تیل پر ہوتا ہے۔انرجی کے شعبے کے ممتاز تجزیہ کار فرحان محمود نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ صورت حال دو باتوں کے امتزاج کے سبب پیدا ہوئی۔