دنیا میں ساڑھے4کروڑ افراد قحط کے دہانے پر

| وقتِ اشاعت :  


 اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا ہے کہ  دنیا بھر میں بھوک کی نئی لہر نے43ممالک میں ساڑھے 4 کروڑ افراد کو قحط کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کوروناوائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں غربت اور بھوک میں اضافہ ہوا ہے۔



بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک، 13 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


چھتیس گڑھ: بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل  اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔



طالبان کے زیر نگرانی پہلی پولیو مہم

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان حکومت  نے ملک بھر میں  چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو  قطرے پلائے جائیں گے۔یاد رہے طالبان نے افغانستان میں اپنے زیرِ اثر علاقوں میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام صحت کی ٹیموں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے سے منع کر رکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے پابندی کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے 33 لاکھ  بچوں کو پولیو ویکسین نہیں دی جا سکی۔ افغانستان میں اس وقت پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد  ایک کروڑ ہے۔



پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط

| وقتِ اشاعت :  


تہران /کوئٹہ : پاک ایران بارٹر ٹریڈ (Barter Trade) معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، معاہدے پر گزشتہ روز ایران کے شہر تہران میں پاک ایران جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے نویں اجلاس کے اختتامی سیشن میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر فدا حسین دشتی اور زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالحکیم ریگی نے دستخط کئے اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داد اور ایرانی ہم منصب نے بھی تجارتی معاہدے پر دستخط کئے۔



قازغستان میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکا، 6 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


نورسلطان: قازغستان میں کوئلے کی کان زوردار دھماکے کے بعد دب گئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 کان کن ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازغستان میں کوئلے کان میں اس وقت زور دار دھماکا ہو گیا جب وہاں 64 کان کن کام کر رہے تھے۔ دھماکے سے کوئلے کی کان دب گئی۔



میکسیکو کے ہائی وے پر ٹرک کی گاڑیوں سے ٹکر، 19 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کو وسطی شہر پیوبلا سے ملانے والی ہائی وے پر ہفتے کے روز ایک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ہائی وے پر ایک ٹول بوتھ پر ایک کارگو ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔



پاکستان اور ایران کا 2023 تک تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے 2023 تک سالانہ تجارتی تبادلے کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت تجارت کے ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’نئے تجارتی ہدف کے بارے میں تفہیم تہران میں منعقدہ ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کے دوران طے پایا‘۔



ویکسین لگوانے سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ کی پابندی معطل

| وقتِ اشاعت :  


امریکی عدالت نے  بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔عدالت نے اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملےمیں آئینی مسائل ہیں۔ مزیدکارروائی تک اس پرعمل معطل رہےگا۔ عدالت نے جوبائیڈن انتظامیہ سے اس معاملے پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔



اصل خوبصورتی اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے: پوپ فرانسس

| وقتِ اشاعت :  


کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ ہمیں خوبصورتی کی اہمیت سے واقف رہنا چاہیے۔روم کے شہر ویٹی کن میں نئی آرٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اصل خوبصورتی کسی کے حلیے  یا سجاوٹ سے نہیں بلکہ اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے۔