عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ

| وقتِ اشاعت :  


عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کے ذریعے بغداد میں وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وزیراعظم اس میں محفوظ رہے۔



بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل کرلی

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کی منظوری کی تصدیق کی ہے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کسی خلیجی ملک سے اب تک ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔



اماراتی ایٹمی بجلی گھر میں تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر مکمل، 2023 سے بجلی فراہم کرے گا

| وقتِ اشاعت :  


متحدہ عرب امارات کے ایٹمی بجلی گھر میں تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق براکہ ایٹمی بجلی گھر کا تیسرا ری ایکٹر سال 2023 سے بجلی فراہم کرے گا۔ براکہ ایٹمی بجلی گھر عرب دنیا کا پہلا ملٹی یونٹ ایٹمی بجلی گھر ہے۔ 



اپنی صفوں سےحکومت مخالف افرادکو جلد نکالیں، ہیبت اللہ اخونزادہ کی طالبان کو ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت کی ہےکہ تمام سینیئرز  اپنی صفوں سےحکومت مخالف افراد کو جلد نکالیں، کچھ غلط ہوا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینیئرز ہوں گے۔



10 افغانوں کی ہلاکت جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں: انسپکٹر جنرل پینٹاگون

| وقتِ اشاعت :  


پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سیمی سیڈ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت غلطی تھی، تاہم یہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔پینٹاگون کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 29 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت افسوس ناک غلطی تھی۔



چین توقع سے کئی زیادہ تیزی سے جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے، پینٹاگون

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: پینٹاگون نے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے کئی زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے۔چین کے پاس 2027 تک 700 ڈیلیوری ایبل نیوکلیئر وار ہیڈز ہو سکتے ہیں اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔



ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، امریکا

| وقتِ اشاعت :  


پینٹاگون: امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی سرگرمیاں اچھی نہیں ہیں یہ دہشت گردی کے دائرے میں آتی ہیں، اس سے امریکی مفادات کو خطرہ ہے جس کا ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں تاہم صدر جو بائیڈن جو ہدایات دیں گے ہم اس پر عمل کریں گے۔