کوئٹہ۔اندروں بلوچستان میں بارش وسیلاب کی تباہ کاریاں جاری،جاں بحق افراد کی تعداد 132 تک پہنچ گئی جبکہ متعد د لاپتہ ہیں۔دالبنیدین میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے سے پاک ایران ٹرین سروس معطل جبکہ قومی شاہراہ کو نقصان پہنچنے سے بلوچستان سے کراچی جانے والے پھل اور سبزیوں کی ترسیل بھی معطل ہوگئی۔چاغی دالبندین آواران خضدار مستونگ قلات ژوب نوشکی نوکنڈی میں بڑے پیمانے پر تباہی ریکارڈ کیا گیا ہے۔چاغی میں سیلابی پانی میں ڈوب کر تین بچیاں جاں بحق،نوشکی ژوب اور قلات میں تین افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔ چاغی میں ریلوے پٹڑی جبکہ اوارن نوشکی اور قلات کے دیہی علاقوں کی رابطہ سٹرکیں بہہ گئیں۔