کوئٹہ: پورے شہر میں غیر قانونی کام ہورہے ہیں، پولیس دفتروں میں بیٹھ کر دیکھ رہی ہے، چیف جسٹس 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے امن و امان سے متعلق 3 مختلف درخواستوں کی سماعت کی، امن وامان سے متعلق تینوں درخواستیں ہزارہ برادری کی جانب سے دائر کی گئی ہیں،



کراچی: مبارک ولیج کے غوطہ خوروں کی وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں وہیل مچھلی نظر آگئی۔ مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں نے وہیل کے ساتھ ڈائیونگ کر تے ہوئے ویڈیو بنالی ہے۔وہیل شارک دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہوتی ہے،



ماتحت عدالتوں کے جج صاحباں فیصلوں بارے سوچیں،چیف جسٹس پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس گلزار احمدنے کہا ہے کہ ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان ہر فیصلہ دیتے وقت سوچے کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اس کے بعد کو ئی عدالت نہیں کیونکہ اکثر کیسزماتحت عدالتوں سے فیصلے آنے پر ختم ہوجاتے ہیں بہت کم کیسزکے فیصلے عدالت عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں چیلنج کئے جا تے ہیں،نو جوان وکلا ء قانون،فلسفے اور لٹریچر کی کتا بوں کا مطا لعہ کا سلسلہ جا ری رکھیں تا کہ انہیں قا نو نی مسائل میں آسانی ہو۔



تمام پسماندہ اضلاع کو یکساں ترقی دی جائیگی،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی پیکج میں شامل مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شریک ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، مواصلات، آبپاشی، زراعت، بلدیات، لائیواسٹاک، صنعت اورماہی گیری کے محکموں کے سیکریٹریوں اور دیگر حکام نے اپنے اپنے محکموں کے تجویز کردہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی،پارلیمانی سیکریٹری دھنیش کمار بھی اجلاس میں شریک تھے۔



تعمیراتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر سمیت دیگر محکموں کے سیکریٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار اور سیکریٹری مواصلات نورالامین مینگل کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔



ن لیگ اور پی پی قیادت جب تک اپنا قبلہ درست نہیں کرینگے اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،سینیٹر کبیر محمد شہی،سینیٹر میر طاہر بزنجو اور سینیٹر کہدہ محمد اکرم بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار تک محدود نہیں ہو گا تب تک پاکستان میں استحکام ممکن نہیں،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت جب تک اپنا قبلہ درست نہیں کرینگے تب تک آل پارٹیز کانفرنسوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔



این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ محفوظ ہے، مسنگ پرسنز ایک جماعت کا موقف ہے، لیکن آج وہ خود مسنگ ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ محفوظ ہے اسے کم کرنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے،مسنگ پرسنز ایک جماعت کا موقف رہا ہے لیکن آج وہ خود ہی مسنگ نظرآرہے ہیں،بلوچستان میں ترقی اورغربت سب سے بڑا مسئلہ ہیں ریاست مخالف لوگ اور مسنگ پرسنز دیگر معاملات ہیں،18ویں ترمیم تب کامیاب ہوتی جب تمام اضلاع کو خودمختار اور مستحکم کیا جاتا۔



پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبہ کی سکالرشپس کے خاتمے کیخلاف ملتان لاہور ارو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کیلئے سکالرشپس اور مخصوص نشستوں کے خاتمے کے خلاف بلوچ طلباء کا احتجاج مزید شدید ہو گیا طلباء کا ملتان میں احتجاج جاری جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد اور لاہور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ملتان کے احتجاجی طلباء کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔



اٹھارویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، بلوچستان سیاسی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، اس کے لئے تمام جمہوریت پسند جماعتوں، قوتوں اور سیاسی کارکنوں کو کردار ادا کرنا چاہے،صوبوں کے مضبوط ہونے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی،حقیقی فیڈریشن کے لئے سینیٹ کو اختیارات دیئے جائیں۔ ملک میں نیشن ایک نصاب کا نعرہ لگایا جارہا ہے جو آئین کے خلاف ہے صوبوں کو اختیار ہے کہ وہ اپنا نصاب خود بنائیں۔ عوام کی بالادستی چاہتے ہیں قومی مفادات کسی دوسرے ملک کے مفادات کے لئے لڑنا نہیں ہے۔



تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا آغازکریں تاکہ ان پر جلد عملدرآمد ہو، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ ترقیاتی امور کے جائزہ اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہائر ایجوکیشن کے اقامتی اداروں، کالجز، پولیٹیکنک انسٹیٹیوٹس اور لاء کالج کی تعمیر کے نئے منصوبوں کے ڈیزائن اور ماسٹر پلاننگ کی منظوری دے دی گئی، ان منصوبوں میں تین بلوچستان ریذیڈنشل کالجز، 17ڈگری کالجز، تین پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹس اور ایک لاء کالج۔