صوبائی حکومت عوام کیساتھ ملکر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


تربت: تعمیراتی منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد تربت شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تربت سٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ(ٹی سی ڈی پی فیز 2) کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تربت میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔



بلوچستان اور سندھ کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی، صدارتی آرڈیننس جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سندھ اوربلوچستان کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 جاری کیا گیا ہے۔ جزائر سے متعلق آرڈیننس 2 ستمبر 2020 کو جاری کیا تاہم اسے مخفی رکھا گیا۔



بلوچستان مسلم لیگ ن کا دوسرا گھر ہے،کوئٹہ کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا، جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار، کارکن، کوئٹہ اور بلوچستان کے باشعور اور جمہوریت پسند عوام،مسلم لیگ(ن) کے خیرخواہ اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں میں چاہتا ہوں کہ کوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) واضح نظر آئے۔



سندھ کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے بنڈار اور ڈنگی جزائر پر شہر کی تعمیر کا منصو بہ مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ کی پچاس سے زائد سیاسی، سماجی، ادبی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بنڈار اور ڈنگی جزائر پر شہر کی تعمیر کے منصوبے اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آئی لینڈز ڈولپمنٹ اتھارٹی کے آرڈیننس کو مسترد کردیا اور جزائر پر شہروں کی تعمیر کے خلاف بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا ہے جس کے لئے فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کی قیادت میں کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔



نواز شریف اپنے نظریے پر قائم رہے تو تحریک کامیاب ہوگی، سیاسی رہنما ء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف اپنے نظریے پر قائم رہا تو اپوزیشن کا تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ہمیشہ کیلئے غیر جمہوری قوتوں کا بالادستی ختم ہوگا یہ تحریک نا اہل حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی نیب کو ا ستعمال کر کے ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا ہے حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ملک خوشنما نعروں سے نہیں چلتی ہے بلکہ قوم حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے منتظر ہیں اپوزیشن کا کوئٹہ میں جلسہ صرف این آر او اور چوری کا پیسہ بچانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔



سریاب روڈ ہم نے بنائی لیکن کھمبوں پر جھنڈے بی این پی کے لگے ہیں، چمن تا کراچی چار لائن سڑک کی تعمیر کررہے ہیں جا م کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگر کسی جماعت کے اندر جمہوریت ہے تو وہ جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ہے، کارکردگی کا کریڈٹ ایک شخص کو نہیں بلکہ پوری پارٹی کوجاتا ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چمن سے کراچی تک چار لائن روڈ تعمیر کرنے جا رہے ہیں، ماضی میں نام پر ووٹ لینے والوں کو آج اچھے الفاظ میں یاد نہیں کیا جارہا،ماضی میں پسند و نا پسند کی بنیاد پر فنڈز جاری ہوا کرتے تھے لیکن اب میرٹ پر کام ہو رہا ہے۔



کوئٹہ: پورے شہر میں غیر قانونی کام ہورہے ہیں، پولیس دفتروں میں بیٹھ کر دیکھ رہی ہے، چیف جسٹس 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے امن و امان سے متعلق 3 مختلف درخواستوں کی سماعت کی، امن وامان سے متعلق تینوں درخواستیں ہزارہ برادری کی جانب سے دائر کی گئی ہیں،