کرپشن کسی صورت قبول نہیں ملوث عناصر کیخلاف ہر صورت کارروائی ہوگی، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم (CMIT) کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں معائنہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سال 2018تا 2020کی رپورٹ آف انسپیکشن،مختلف ترقیاتی سکیمات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اور اس سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری دھنیش کمار، چیئر مین سی ایم آئی ٹی حیدر علی شکوہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدا لصبور کاکڑ۔



گوادر باڑ کا کام روک دیا گیا باڑ کا فیصلہ عوام کی مرضی سے کیا جائیگا ، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڈ کی تعمیر روک دی گئی گوادر میں باڑ لگانے کافیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائیگا، ہمارے پیش نظر گوادرکے شہریوں کے تحفظات ہیں اس بات کااعلان وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ گوادر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران اعلان میں کیا،،،وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا کہ،وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت گوادر کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے گوادر باڑ سے متعلق عوامی تحفظات دورکرکے ہی آگے بڑھیں گے ۔



صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر قبضہ کی اجازت نہیں دینگے ، کراچی میں نیشنل کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سیاسی مختلف دینی جماعتوں قوم پرست پارٹیوں کے مرکزی رہنماؤں،ماہرین قانون اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے صدارتی آرڈیننس کے تحت پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کی تاریخ میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کسی علاقے کے جغرافیہ میں تبدیلی کی کوئی مثال نہیں ملتی،آرڈیننس سے نہ صرف سندھ بلوچستان کے سمندر بلکہ ہمارے دریا پر بھی قبضہ کی راہ ہموارکی گئی ہے۔



کریمہ بلوچ کے قتل کیخلاف خضدار، پنجگور اور خاران میں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار کی جانب سے کریمہ بلوچ کی کینیڈا میں پر اسرار ہلاکت کے خلاف ڈاکخانہ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی آزادی چوک پہنچے ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اراکین خواتین بچوں سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی سے وحید انجم فائزہ فوزیہ ایڈوکیٹ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی۔



بلوچستان میں تمام اراضی قبائل کی ہیں اعتماد میں لیکر سیٹل منٹ کیا جائے ،سیاسی و قبائلی رہنمائوں کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی و قبائلی رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہم ترقی کے مخالف نہیں لیکن ترقی کے عمل کے لئے اراضی کے حصول کے لئے مقامی قبائل کو اعتماد میں لیکر قانون کے مطابق سیٹل منٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے صوبے میں تمام اراضی قبائل کی ہے فوری طور پر اراضی کی بندوبست کو یقینی بنایا جائے گوادر میں باڑ لگانے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں خانہ بدوشوں کی جانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی میں اراضی پر قبضہ قابل مذمت ہے۔



کراچی، کریمہ بلوچ کے قتل کیخلاف ،احتجاجی ریلی و مظاہرہ، عالمی اداروں سے قتل کی ،تحقیقات کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی میں بی ایس او کے سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی ٹورنٹو میں مبینہ قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر آج کے احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے بلوچ، پشتون اور سندھی سیاسی کارکنوں کے علاوہ انسانی حقوق کمیشن کے نمائندوں طلباء و طالبات بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔



کریمہ بلوچ کے قتل کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی عالمی اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کرشماتی رہنماء اور اعلیٰ پائے کی سیاسی کارکن تھیں انہوں نے بلوچ قومی سیاست کی ایک ایسے وقت میں رہنمائی کی۔



کریمہ بلوچ کا قتل مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ ہے ،تحقیقات کی جائے ،وومن تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: انسانی حقوق کمیشن پاکستان اور سماجی و سیاسی کارکنوں نے کینیڈا میں مقیم کریمہ بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کینیڈا کی حکومت سے قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔



گوادر باڑ ساحل کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش ہے منصوبہ مسترد کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر باڑ کا منصوبہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ باڑ کا منصوبہ ماسٹر پلان کا حصہ بتاکر غلط بیانی کی جارہی ہے۔ راتوں رات باڑ لگا کر ساحل گوادر کو بلوچستان سے جدا کرنے کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ سلیکڈڈ حکومت عوام دشمن منصوبوں سے گریز کریے۔ باڑ کے منصوبے کی بھر پور سیاسی مزاحمت کی جائے گی۔