بلوچستان میں دہشتگردی کی وارداتوں کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور،تحریک التواء مسترد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں کوئٹہ ، مستونگ اورگوادر میں حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کی ضائع پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے قوم کے دہشتگردوں کے خلاف عظم وحوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے ایوان نے مشترکہ مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لی ۔



افغانستان، دو خودکش حملوں میں60افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کابل/غور: افغانستان کے شیعہ مسلم مساجد میں دو الگ خودکش حملوں میں 60نمازی ہلاک ہوئے اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوئے، یہ دھماکے کابل کے ایک مسجد میں اوردوسرا غور کے مسجد میں ہوئے، کابل میں نماز کے دوران خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، جس میں 39افراد ہلاک اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوئے۔



روشن بلوچستان کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ روشن بلوچستان وژن کے تحت صوبہ بھر کے دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے سے صوبہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحال آئے گی۔



کوئٹہ خودکش حملہ7پولیس اہلکاروں سمیت8افراد جاں بحق، 29زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں خودکش حملہ آور نے 100کلو گرام بارود سے بھری گاڑی بلوچستان کانسٹیبلری کی ایلیٹ فورس کے ٹرک سے ٹکرادی۔ دھماکے میں سات اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چوبیس اہلکاروں سمیت29افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔



حکومت نے 731درآمدی اشیاء80فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کردی ، نوٹیفکیشن جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: حکومت نے 731اشیا ء کی درآمد پر 10 سے 80 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،حکومت کا موقف ہے کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے اور درآمدی اشیا ء کی حوصلہ شکنی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور اس سے غریب آدمی متاثر نہیں ہوگا۔