سیکورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،حضرت امام حسین کی جذبہ ایثار و قربانی پر عمل پیرا ہو کر بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اُن کے خاندان اوررفقاء کار کی دین اسلام کی بقاء اورسربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہیں جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا۔



کوئٹہ میں23 امام گاہیں انتہائی حساس قرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 23امام بارگاہوں کو انتہائی احساس جبکہ 40کو حساس قراردے دیا گیا ان امام بارگاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور ان کی طرف جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔



بڑی جنگ کا سامنا ہے ،سر حد پار سے دہشتگرد آ کر صوبے میں دہشتگردی کرتے ہیں ، نواب ثناء اللہ خان زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بڑی جنگ کا سامنا ہے سرحد پار سے دہشت گرد آکر صوبے میں دہشت گردی کرتے ہیں اور معصوم لوگوں کا خون بہاتے ہیں، موجودہ صورتحال میں ہر متعلقہ ادارے کو چوکس رہنا ہوگا، اللہ کے فضل سے ہم کامیابی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پہلے ہم دہشت گردوں کے محاصرے میں تھے اب دہشت گرد ہمارے محاصرے میں ہیں اور جلد ان کا مکمل قلع قمع کر دیا جائیگا۔