کوئٹہ ایک بارپھر لہولہان ،خودکش حملے میں8فوجیوں سمیت17افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں پاک فوج کے ٹرک پرخودکش حملے کے نتیجے میں آٹھ فوجی اہلکاروں سمیت پندرہ افراد شہید اور چالیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بھی بڑی تعداد فوجی اہلکاروں کی ہے ۔ دھماکاموٹرسائیکل سوار پر خودکش حملہ آور نے کیا۔ دھماکے میں آگ لگانے والا خطرناک بارودی مواد اور بال بیرنگز کا استعمال کیا گیا جس سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی،فوجی ٹرک سمیت کئی گاڑیاں،رکشے اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔



جھالاوان اور سراوان میں ایک بارپھر ڈیتھ اسکواڈ کو پوسٹنگ مل گئی ،بلوچ تحریک کو کچلنے کیلئے دہشتگردی بلوچستان درآمد کی گئی ، سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


لندن: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ، سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قوم پرست تحریک کو کچلنے کے لیے ریاستی اداروں نے دوسرے علاقوں سے دہشت گردی بلوچستان میں درآمد کی ہے۔



نوازشریف کا سفر لاہورشروع،10منٹ کاراستہ 10گھنٹوں میں طے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے براستہ جی ٹی رائیونڈ لاہور کا رخ کر لیا، بدھ کو وزیراعظم عباسی سمیت کابینہ کے درجنوں ازراء نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو رخصت کیا، قافلہ پنجاب ہاؤس طے شدہ وقت سے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوا۔



سانحہ 8اگست کے بعد بلوچستان کا نظام عدل مفلوج ہوچکا تھا ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عدلیہ سمیت سب کو کردارادا کرنا ہوگا، چیف جسٹس سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس جناب ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان کو کمزور کرنے اور امن وامان کو تباہ کرنے کی سازش ہے اس سازش کو ناکام نہیں بنایا تو آئندہ آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔



نیب پرسپریم کورٹ کاجج بٹھایا گیا ہے جو اپنی مرضی کا فیصلہ دلوائیں گے، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق وزیراعطم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ نیب پر سپریم کورٹ کا جج بٹھایا گیا ہے اور جج صاحب اپنی مرضی کا ٹرائل کروا کر فیصلہ دلوائیں گے جب کہ فیصلے کے بعد اپیل بھی ان ہی جج صاحب کے پاس جائے گی۔



سانحہ 8 اگست کی پہلی بر سی آج منائی جائے گی ،کوئٹہ میں ہڑتال ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سانحہ سول ہسپتال کو ایک سال پورا ہوگیاہے اس سلسلے میں وکلاء تنظیموں ،سول سوسائٹی سمیت دیگر کی جانب سے شہداء کیلئے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیاجارہاہے تاکہ شہید وکلاء ،میڈیا نمائندوں ،عام سویلین کو خراج عقیدت پیش کیاجاسکے ادھر کوئٹہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی ہوگی جس کی مختلف سیاسی ،مذہبی ،قوم پرست اور تاجر تنظیموں نے حمایت کااعلان کیاہے ۔