بلوچستا ن اسمبلی نے پی پی ایل کا بلوچستان کیساتھ معاہدہ نہ کر نے اور صو بے کوحصہ نہ دینے کیخلاف تحریک التواء بحث کیلئے منظوری کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے بلوچستان کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے اور صوبے کو اسکا حصہ نہ دینے پر تحریک التواء بحث کے لئے منظور ، واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے ، پنجگور میں 4Gانٹرنیٹ کی بحالی ، بلوچستان سے ٹرینیں بحال کرنے کی قرارداد یں منظور کرلی گئیں ۔



زراعت شماری کاافتتاح،کسانوں کےمسائل حل اورفصلوں کی پیداوار بہتر بنائیں گے،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں جی آئی ایس ٹیکنالوجی سے منسلک ساتویں زراعت شماری کا باضابطہ افتتاح جی آئی ایس ڈیش بورڈ کے ذریعے کیا افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء میر علی حسن زہری، میر محمد صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، میر سلیم خان کھوسو ، سردار کوہیار خان… Read more »



خضدار،2017 سے زیرتعمیر سڑک 2025میں بھی مکمل نہ ہو سکی،کروڑوں روپے کہاں گئے ،سب لا علم نکلے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:خضدارمیں زیر تعمیر ایک ایسی سڑک بھی ہے جو برمودا ٹرائی اینگل کے نام سے مشہورو معروف ہے، جس کیلئے کروڑوں روپے جاری ہوتے ہی غائب ہوجاتے لیکن روڈ بننے کانام نہیں لے رہی ہے۔خضدار کے عوام حیران ہیں کہ یہ روڈ محکمہ مواصلات کے لئے آمدنی کا ذریعہ ہے یاکرپشن کامرکز،جو کروڑوں روپے کھارہی ہے لیکن تعمیر نہیں ہوپاتی ہے،خضدار سی پیک روڈ تا گونی گریشہ میں ایک ارب روپے سے زائد کا منصوبہ تاحال بھی ادھورا ہے،



بلوچستان اسمبلی اجلاس ،تنازعات کے متبادل حل کا مسودہ قانون منظور،زرعی ٹیکس ترمیمی مسودہ کمیٹی کےسپرد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی قرار داد منظور، ایوان نے بلوچستان تنازعات کے متبادل حل کا مسودہ قانون منظور کرلیا جبکہ ٹیکس آن لینڈ اینڈ کلچرل انکم کا ترمیمی مسودہ قانون ایک بار پھر کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ، ایوان میں سینڈیمن ہسپتال اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی آڈٹ رپورٹس پیش ۔



وزیرِاعظم شہباز شریف کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔



قومی مفادات کے تحفظ ، پشتون وطن کے وسائل پر دسترس کیلئے اختلافات بھلا کر یکجا ہونا ہوگا، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور پشتون وطن کے وسائل پر دسترس کیلئے تمام اختلافات بھلا کر یکجا ہونا ہوگا۔ قومی اتحاد اور اتفاق کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشین میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جرگے کی صدارت پشتون اولس قومی جرگہ کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کی۔



بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارکسا نوں کی بہودکیلئے بینظیر کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے ،وزیر اعلیٰ بلو چستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +گڑھی خدا بخش:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق بلوچستان میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کسانوں، ہاریوں کی بہبود کیلئے بینظیر بھٹو کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے



عمران خان بہانہ، میزائل پروگرام نشانہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف بیان دینے والے پاکستان کے لیے فکر مند نہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان صرف بہانہ ہیں، اصل میں میزائل پروگرام نشانہ ہے، سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثانوں پر سودا کرنے کو بھی تیار رہتی ہیں۔



بلو چستان کا بڑا مسئلہ علیحد گی کی تحر یک نہیں ،بلکہ کر پشن ہے ،سر فراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


زیارت:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا کے عظیم رہنما اور رہبر تھے جنہوں نے قوم کو غلامی سے نجات دلاکر آزاد ملک کا تحفہ دیا، قائداعظم کے وژن، عزم اور استقلال کی بدولت ہی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کا قیام ممکن ہو سکا آج کا دن قائد کے رہنما اصولوں پر گامزن ہو کر وطن عزیز کی ترقی کے لئے ہر فرد کی انفرادی جدوجہد اور یکجہتی کی تجدید عہد کا دن ہے