خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے پاکستان کا چین کے ساتھ تاریخی دوستی اب اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوگیا ہے ، پاک چین دوستی مثالی ہے اور ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں امریکہ پاکستان کو غلام بنانا چاہتا ہے ہم غلامی کے رشتوں کا انکار اور دوستی کا اقرار کرتے ہیں