کوئٹہ+اسلا م آباد: چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو سینیٹر آغاشاہ زیب درانی نے کہا ہے کہ حب پل کی مضبوطی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں پل کے ستونوں سے ریت ہٹانے پر عائد پابندی کے باوجود وہاں سے ریت لے جائی جارہی ہے،ضلعی انتظامیہ پل کے ستون سے بجری اور ریت اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔