کراچی:حساس ادارے نے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی اور بلوچستان کی پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار دہشت گرد کالعدم بی ایل اے کے لیے ریکی اور دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گرد اور اس کے ساتھی کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کے لیے لیاری پولیس کے حوالے کر دیا۔ترجمان ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار دہشت گرد معراج عرف ماما کالعدم بلوچ لیبریشن آرمی کے لیے ریکی کا کام کرتا تھا،