ایف آئی اے کی کارروائی؛ افغانستان سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


ایف آئی اے اسلام آباد زون نے افغانستان سیکورٹی فورسز کی مدد سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا، گینگ کے 3 ملزمان کو افغانستان سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان 500 ڈالر میں جعلی ویزا تیار کرتے تھے۔ 



کراچی پہنچتے ہی عمران خان کے سر میں درد، گورنر سے دوا مانگ لی

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کراچی پہنچتے ہی سر میں درد ہوگیا اور انہوں نے گورنر سندھ سے پیناڈول مانگ لی۔ عمران خان کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، طیارے سے نکلتے ہی انہیں جونہی کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کے لاؤنج  لایا گیا وہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور… Read more »



غنڈہ گرد سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے: مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



آئین اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے دی گئی اسپیکر کی رولنگ کوتحفظ نہیں دیتا، تفصیلی فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو آئینی دائرہ اختیار میں عدالت اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے، آئین اسپیکر کی کسی ایسی رولنگ کو تحفظ نہیں دیتا جو اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے دی گئی ہو، سپریم کورٹ نے بھی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے حالیہ اختیارات سے تجاوز کرنے کے اقدام کو کالعدم کیا ہے۔



آرمی چیف ایکسٹینشن نہیں چاہتے، وہ وقت پر ریٹائر ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان  پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار  نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ توسیع مانگ ہے ہیں اور نہ اسے قبول کریں گے وہ 29 نومبر 2022 کو وقت پر ریٹائر  ہوں گے۔